اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کرنے کیخلاف دائر درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، اعتزاز احسن اور دیگر نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کرنے کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں،چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کل صبح 11:45پردرخواستوں پر سماعت کرے گا۔
لارجر بینچ میں نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختراور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے
فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف 4 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے درخواستوں کو نمبر لگانے کی منظوری دی، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض بھی عائد نہیں کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








