لاہور: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور تاریخ رقم کردی، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔
شہروز کاشف نے یہ سنگ میل چین میں ” چو ایو” کو سر کرکے عبور کیا ہے، 8188 میٹر بلند چو اویو دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی ہے۔وہ چو ایو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہیں، شہروز عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر ہیں۔
????️ Shehroze has done it! ???? At 3:15 PST, he conquered Cho Oyu, the world’s 6th highest peak at 8201m. He’s now the youngest climber to summit 13x8000m peaks at just 21! ???????? Pakistan is bursting with pride. ???? Please pray for his safe descent. #Shehrozekashif #climbing pic.twitter.com/zVCfvYxGf9
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) October 5, 2023
کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بننے کا عزم رکھتے ہیں ۔شہروز کو ریکارڈ کے حصول کیلئے شیشا پنگما کو سر کرنا باقی ہے، چین میں واقع شیشاپنگما کو شہروز اس ماہ کے وسط میں سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قبل ازیں شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو بھی سر کیا تھا ۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بھی ہیں، شہروز 17 برس کی عمر میں سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں، وہ براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما بھی ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا، کے ٹو، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








