علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسلامی برادری خصوصاً اسلامی سربراہان اس پر احتجاج کرینگے۔
اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شہروں میں احتجاج قابل تحسین ہے جبکہ عراق کے شہر بغداد، نجف اشرف اور کربلا میں اس امر کی مذمت کی گئی جو قابل تحسین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شام،یمن اور پاکستان میں بھی احتجاج کیا گیا ہے،اس سلسلے میں عالمی برادری دنیا بھر میں مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا احساس کرے اور سویڈن میں اس حرکت کا نوٹس لے۔
یہ بھی پڑھیں:
رونالڈو نے اسلامی طرز اپنا کر مسلمان مداحوں کا دل جیت لیا
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت نے جس طرح پر امن احتجاج کیا اور ہمارے رہنماؤں نے اس کو تنقید کا نشانہ بنایا وہ پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث تحسین ہے۔ اس سلسلے میں فوری اقدامات ہوں تو بہتر ہے کیونکہ اس حرکت پر عالم اسلام سوگوار ہے اور دنیا بھر میں بے چینی کی لہر پھیلی ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








