کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، شاہویر جعفری کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

ساس بھی کبھی بہو تھی، شاہویر جعفری کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ساس بھی کبھی بہو تھی، شاہویر جعفری کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار اور سوشل میڈیا اسٹار شاہویر جعفری کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کے گیت پر اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شاہویر جعفری نے 1 ہزار 833 اقساط پر مشتمل بھارتی ڈرامہ سیریل ساس بھی کبھی بہو تھی کے ٹائٹل سانس پر ساتھی فنکاروں کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے بے حد سراہا گیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahveer (@shahveerjay)

ویڈیو کے ساتھ اپنے انسٹاگرام پیغام میں شاہویر جعفری نے کہا کہ ہم نے ساس بھی کبھی بہو تھی کے گانے کو دوبارہ تخلیق کیا ہے اور یہ ایک مزاحیہ پیشکش ثابت ہوا۔

اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ ڈرامے کے ٹائٹل سانگ میں ہم نے جو ویڈیو بنائی ہے، اس میں ہم غلط پش اپس کر رہے تھے۔ شاہویر جعفری نے کہا کہ تمام تر سہراہشام کے سر جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے شاہویر جعفری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، پر مبنی مزاحیہ ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ 32 ہزار 300 سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔

بھارتی فنکارہ سمرتی ایرانی کو کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی نامی ڈرامہ سیریل کی جان سمجھا جاتا ہے کیونکہ سمرتی سمیت دیگر بنیادی کاسٹ کے علاوہ دیگر فنکار وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بدلتے رہے۔

مجموعی طور پر 1 ہزار 833 اقساط پر مشتمل بھارتی سیریل کو پاکستان میں ساس اور بہو کے جھگڑوں میں مرکزی کردار ادا کرنے کا ذمہ دار بھی سمجھا جاتا ہے، تاہم ڈرامے میں بھارتی فنکاروں کی اداکاری بے حد پسند کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شان اور عمیر شہید آرمی افسران قرار، بھارتی فوج مذاق بن کر رہ گئی

Related Posts