تونسہ شریف میں ننھی بچی کے ساتھ شرمناک حرکت؛ ویڈیو نے مجرم بے نقاب کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پنجاب کے شہر تونسہ شریف کے محلہ فاروقیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو مبینہ طور پر ایک کمسن بچی کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ تمام منظر قریبی عمارت میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے قریب مشکوک انداز میں گھومتے اور غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصے کی فضا ہے اور شہریوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور گلی محلوں میں سی سی ٹی وی نگرانی کو موثر بنایا جائے تاکہ بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts