اداکار شمعون عباسی ڈرامہ “کراچی ڈویژن” میں جلوہ گر ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی کا نیا ڈرامہ ” کراچی ڈویژن ” جلد نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرائم سیریز پر مبنی ڈرامہ شمعون عباسی نے خود تحریر کیا ہے۔ ڈرامہ چینل اسٹار پلے پر نشر کیا جائےگا۔ اس سیریز میں شمعون عباسی کے ہمراہ حسام خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ حسام خان نے انسٹاگرام پر اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassam Khan (@hassamkhan_90)

ڈرامہ کی کہانی دو حریفوں پر مبنی ہے جن کا مقصد کراچی پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرنا ہے۔ اور لوگوں کو اپنا محکوم بنانا ہے۔ اور اس مقصد کے لیے وہ کسی بھی حد جاسکتے ہیں۔

مزید یہ کہ کہانی کی تیار میں شیری شاہ نے بہت کردار ادا کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ کا ایک بہترین ڈائیلاگ انسٹاگرام پر شیئرکیا ” کراچی کو الٹا کرکے دیکھو تو پورا شہر سیدھا دکھائی دیتا ہے۔”

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sherry Shah (@sherry.shah)

Related Posts