اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بیٹسمین شان مسعود کو ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے، اس فیصلے کا اعلان انٹرنیٹ کے ذریعے کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملتان سلطانز نے کہا کہ کرکٹ کے جدید دور میں ہر ٹیم کو ایک ایسے کپتان کی ضرورت ہوتی ہے جو ذہنی و جسمانی طور پر کارکردگی دکھا سکے۔
ٹوئٹر پیغام میں ملتان سلطانز نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی دونوں سطحوں پر کھیل کے میدان میں راج کرنے والا کپتان ہی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرسکتا ہے۔
پیغام میں ملتان سلطانز نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز ٹیم کا کپتان اپنی ذہانت اور جسمانی دونوں سطحوں پر قابلِ تعریف صلاحیتیں رکھتا ہے اور ایک اعلیٰ سطح کا ایتھلیٹ ہے۔
ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ شان مسعود کا دماغ گہرائی سے سوچ سمجھ کر بہترین تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم نے شان مسعود کو پی ایس ایل کے 5ویں سیزن کے لیے اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔
Modern cricket demands a captain who is at the top of both the physical and the mental game. Our #SultansKaKaptaan is unmatched in his physicality & intellect. He is an elite level athlete with a deeply analytical mind. He is Shan Masood! Our #ShandarKaptaan! ???????? pic.twitter.com/JFgTQzz1od
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اننگز کے آغاز میں اوپنر عابد علی کھاتہ کھولے بغیر ایوجاید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریاں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








