پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر بغیر قمیض تصاویر شیئر کر کے ہلچل مچا دی۔
ان تصاویر میں 50 سالہ شان اپنی فٹنس دکھاتے نظر آ رہے ہیں جو باتھ روم میں لی گئی تھیں۔ یہ تصاویر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئیں اور ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
جہاں کچھ مداحوں نے شان کی عمر میں فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کو سراہا، وہیں کچھ لوگوں نے ان تصاویر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تنقید کے جواب میں شان نے انسٹاگرام پر ایک سخت بیان دیا، جس میں انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرنے کا دفاع کیا اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
ٹک ٹاکرز کے بعد پی ٹی آئی کی طیبہ راجہ کی بھی نازیبا ویڈیو لیک؟
اپنے پیغام میں شان نے لکھا:”مرد اور عورت دونوں خدا کی تخلیق ہیں اور مختلف نعمتوں سے نوازے گئے ہیں۔ مردوں میں جسمانی طاقت ہوتی ہے جبکہ خواتین خوبصورتی، صبر، نرمی، حوصلہ اور حیا کی نعمت سے مالا مال ہیں۔”شان نے وضاحت کی کہ تفریحی صنعت میں 50 سال کی عمر میں اپنے کرداروں کے لیے جسمانی تبدیلیاں کرنا ان کے پیشہ ورانہ فرائض کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا:”میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اپنی صحت اور جسمانی حالت کو برقرار رکھنے کی طاقت دی۔”
اداکار نے کہا کہ ان تصاویر کا مقصد لوگوں کو خاص طور پر ان کی عمر کے افراد کو صحت اور فٹنس پر توجہ دینے کی ترغیب دینا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا:”مردوں کو بغیر قمیض ہونے کا حق حاصل ہے۔ اگر کسی کو اس پر اعتراض ہے تو وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے۔”
شان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی، جہاں ان کے حامیوں نے ان کے اعتماد کو سراہا، جبکہ ناقدین نے ان تصاویر کو غیر مناسب قرار دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








