شین واٹسن کاہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Shane Watson retires from all forms of cricket

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن نے ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

شین واٹسن نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں، شین واٹسن دو ورلڈ کپ اور دو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے،2016ء میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے بعد لیگز میں حصہ لے رہے تھے۔

انڈین پریمئر لیگ میں اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز کی طرف سے اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد انہوں نے ہر طرح کی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:فاف ڈوپلیسی نے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا

ان کا کہنا ہے کہ 39 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں اور ریٹائرمنٹ کیلئے یہ درست وقت ہے، شین واٹسن نے 2002 میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور وہ ٹیم کے لئے سنہری دور کا حصہ تھے۔

Related Posts