کراچی: شرافی گوٹھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو تین مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کالونی کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ پولیس نے ملزمان سے منشیات کی فروخت سے حاصل رقم بھی تحویل میں لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کر لیں گئیں۔
تینوں ملزمان سے منشیات کے حصول کے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں آصف، چمن عباس اور رمضان عرف ببن شامل ہیں۔