کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل مل بند نہیں ہوگی، نہ اس کی نجکاری ہوگی بلکہ اس ادارے کو چلایا جائے گا۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں سندھ کے مسائل، نئے اساتذہ کے معاملات پر گفتگو ہوئی اور صوبہ سندھ کی بہتری کیلئے اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ دیرینہ مسائل پر پیشرفت بھی ہوئی۔
خطاب کے دوران وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کام کررہا ہے جس کے سالانہ اخراجات 30 ارب ہیں، گھر کے باہر کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کریں گے۔ کراچی پورے صوبے سے فوری بنیادوں پر اٹھا دیا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سڑک پر ملبہ پھینکنے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے ایس ایچ اوز بھی نظر رکھیں۔ سندھ حکومت اپنے 48 محکموں میں سے 16 کو ڈیجیٹلائز کرے گی۔ ون اسٹاپ شاپ کی بھی منظوری دی گئی۔ اسٹیل مل کو قدموں پر کھڑا کریں گے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ میں اوباڑو میں اساتذہ کی تقرریوں کی منظوری دی گئی۔ ملیر ایکسپریس وے پر 100 ایکڑ زمین خصوصی بچوں کو دی جائے گی۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارے کے قیام سے بچوں کو اسکول، ہسپتال، آٹزم سینٹر اور پلے گراؤنڈ فراہم کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








