شرمیلا فاروقی کا بیٹا بھی عاطف اسلم کا پرستار نکلا،تصویر منظر عام پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

شرمیلا فاروقی کا بیٹا بھی عاطف اسلم کا پرستار نکلا،تصویر منظر عام پر آگئی
شرمیلا فاروقی کا بیٹا بھی عاطف اسلم کا پرستار نکلا،تصویر منظر عام پر آگئی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا بیٹا بھی مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم کا پرستار نکلا، جس کی تصویر منظر عام پر ہوگئی۔

شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے حسین کی تصویر شیئر کی۔ شیئر کی گئی تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے کے ساتھ گلوکار عاطف اسلم بھی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sharmila Saheba Faruqui s.i (@sharmilafaruqi)

پیپلز پارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بیٹا حسین، ہمارے قابلِ احترام گلوکار عاطف اسلم کا پْرستار ہے۔‘

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ ’اْن کا بیٹا عاطف اسلم کے ساتھ ملکر بہت خوش ہوا۔‘شرمیلا فاروقی کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بلال سعید کی نئی میوزک ویڈیو جدائیاں میں کترینہ کی بہن ایزابیل کی دھماکے دار انٹری

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرستار موجود ہیں، جو ان کے گائے ہوئے گیت سن کر محضوظ ہوتے ہیں۔

Related Posts