سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ارشدملک کو کام سے روک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

arshad malik CEO
arshad malik CEO

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا جس کے بعد پی آئی اے میں نئی بھرتیاں، ملازمین کی برطرفی اور تبادلے بھی نہیں ہو سکیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے سی ای او ارشد ملک کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست سینیئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا) کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے دائر کی۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ ائیر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پور نہیں اترتے، ائیر مارشل ارشد ملک کا ائیر لائن سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے اور ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نےدلائل سننے کے بعد ائیرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا جبکہ پی آئی اے میں نئی بھرتیوں، ملازمین کو نکالنے اور تبادلے سے بھی روک دیا۔

عدالت نے پی آئی اے میں خرید وفروخت، پالیسی سازی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی فروخت بھی ممنوع قرار دے دی ہے، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 22 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Related Posts