بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک صدمے سے بھرپور واقعہ پیش آیا جہاں 34 سالہ سافٹ ویئر انجینئر شرمیلا رامامورتی نگر کے سبرا منی لے آؤٹ میں اپنے اپارٹمنٹ میں قتل کر دی گئیں۔
ابتدائی طور پر واقعہ 3 جنوری کو پیش آیا اور خیال کیا گیا کہ آگ لگنے سے دم گھٹنے کے باعث خاتون کی موت ہوئی تاہم پولیس اور دیگر تحقیقات میں حیران کن حقائق سامنے آئے۔
پولیس حکام نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا گیا اور سائنسی طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ تحقیقات کے دوران یہ تصدیق ہوئی کہ شرمیلا رامامورتی قتل کی شکار ہوئی ہیں۔
ملزم کی شناخت کرنال کوری کے طور پر ہوئی جو مقتولہ کے اپارٹمنٹ کے قریب رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق کرنال نے 3 جنوری کی رات تقریباً 9 بجے سلائیڈنگ ونڈو کے ذریعے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔ اس نے شرمیلا پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون کی سخت مزاحمت کے باعث اس نے اس کا منہ اور ناک بند کر دی تاکہ وہ ہوش کھو دے۔
واقعے کے دوران شرمیلا کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد ملزم نے جرم کے آثار مٹانے کے لیے اس کے کپڑے اور دیگر اشیاء بیڈ پر رکھ کر آگ لگا دی اور اس کا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تاکہ واقعہ حادثے کے طور پر دکھائی دے۔
ملزم کرنال نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اسے گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








