چھبیسویں آئینی ترمیم میثاقِ جمہوریت کے ویژن کی تکمیل ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم میثاقِ جمہوریت کے ایک اور ویژن کی تکمیل ہے جس پر دستخط کرنے والوں میں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے گفتگو کے دوران چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئینی بینچ کی تشکیل سے عام آدمی کو انصاف ملنے میں آسانی ہوگی۔ آئینی ترمیم میں نواز شریف نے بھرپور رہنمائی کی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری سمیت معاونت پر آزاد اراکین کا بھی شکر گزار ہوں۔ یہ آئینی ترمیم ملکی ترقی و خوشحالی اور معاشی و سیاسی استحکام کیلئے سودمند ثابت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتھک محنت کے بعد 26ویں آئینی ترمیم پر ہونے والے ہر شک پر بحث کی گئی۔ ترمیم میثاقِ جمہوریت کی تکمیل ہے۔ آئینی ترمیم سے تیز ترین انصاف کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ اس حوالے سے ہم نے پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والے سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔

انوہں نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم سے قبل بڑی انتھک محنت اور دل کی گہرائیوں سے مشاورت ہوئی اور ہر ایک شق پر بحث کے بعد مسودہ منظور ہوا۔ یہ عمل مشاورت کی روح کا عکاس ہے۔ ایس سی او کانفرنس سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہوا، اس پر بھی سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Related Posts