کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال ، عطا اللہ تارڑ ، ملک احمد خان اور رانا تنویر حسین بھی شہبازشریف کے ہمراہ آئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ جائیں گے اورسردار عطا اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔شہباز شریف دورہ کراچی کے موقع پارٹی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اگست کے شروع میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ایک عوامی ریلی میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر کراچی آئے تھے۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف پارٹی اختلافات پر توجہ دیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








