مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مریم نواز کی ضمانت پر اظہار تشکر

تازہ ترین

تازہ ترین

shehbaz sharif
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مریم نواز کی ضمانت پر اظہار تشکر

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مریم نواز کی ضمانت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں میں شکر ادا کرتے ہیں ۔

اپنےبیان میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہاکہ بیٹی مریم نواز کی ضمانت سے سے قائد محمد نواز شریف کی کی تیمارداری کے تقاضے بہترین انداز سے پورے ہوسکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی قائد محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے ،عوام، کارکنان، دوست اور احباب سب سے اپیل ہے کہ محمد نواز شریف کی صحت کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ضمانت منظور

ان کاکہناتھا کہ کارکنان سے خصوصی اپیل ہے کہ جشن منانے یا مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بجائے صرف دعائیں کریں،قائد محمد نواز شریف کی صحت ناساز ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی تشخیص از حد ضروری ہے۔

Related Posts