پاکستان کے 19سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کا نیا اعزاز، 5 ماہ میں تیسری چوٹی سرکرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے 19سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کا نیا اعزاز، 5 ماہ میں تیسری چوٹی سرکرلی
پاکستان کے 19سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کا نیا اعزاز، 5 ماہ میں تیسری چوٹی سرکرلی

پاکستان کے جواں سال کوہ پیما شہروز کاشف نے نیا اعزاز حاصل کرتے ہوئے 5 ماہ میں مسلسل تیسری چوٹی سر کر لی جس کی اونچائی 8 ہزار میٹر سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق 19سالہ کوہ پیما نے کامیابیوں کی داستان میں نیا باب رقم کردیا۔ شہروز کاشف نے نیپال میں 8 ہزار 163 میٹر بلند چوتی مناسلو سر کر لی ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ہفتے کی صبح سرانجام دیا۔

مجموعی طور پر شہروز کاشف 4 بلند چوٹیاں شر کرچکے ہیں۔جواں سال پاکستانی کوہ پیما کا یہ اعزاز محض 19 برس میں ہونا نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔ قبل ازیں شہروز کاشف نے دنیا کی 2 بلند ترین چوٹیاں بھی سر کرکے ورلڈر یکارڈز اپنے نام کیے۔

شہروز کاشف کو کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کمسن ترین کوہ پیما جبکہ ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کمسن ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان کے والد کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ شہروز 2 روز تک بیس کیمپ پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کی مشہورومعروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شہروز کاشف کے نئے ورلڈ ریکارڈ پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے قوم کا اثاثہ قرار دیا۔ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ نوجوان کوہ پیما نے جو بہادری دکھائی، وہ دنیا میں بے مثال ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کمسن ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد کے۔ٹو بھی سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے۔

 شہروز کاشف نے 27 جولائی کی صبح 8 بج کر 10 منٹ پر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا جبکہ یہ بات شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے پاکستانی میڈیا کو بتائی۔

مزید پڑھیں: شہروز کاشف کے۔ٹو سرکرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

Related Posts