اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ نے پاک بھارت میچ دیکھنے کا پروگرام منسوخ کردیا، شیخ رشید احمد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ملک بھر میں ٹی ایل پی، پی ڈی ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج، مظاہروں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات سے واپس وطن آگئے۔
مہنگائی کے خلاف اقدامات کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ مستعفی ہوگئے
گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ پاک بھارت میچ دیکھنے کی غرض سے دبئی گئے تھے۔ شیخ رشید احمد کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں اچانک وطن واپس آنا پڑا۔ انہوں نے شارجہ سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھری۔
وفاقی وزیر داخلہ ائیر بلیو کی پرواز پی اے 213 کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ شیخ رشید احمد کی وطن واپسی کا مقصد ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ والوں نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا ہے۔ اگر وہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 3 روز قبل وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا شہر پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے۔ وہ مہنگائی کے اسباب کو جانتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر ہفتے مہنگائی کا مسئلہ خود دیکھتے ہیں۔
اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن نے کوئی فساد کیا تو یہ ان کے اپنے لئے سیاسی گڑھا ہوگا ، وہ ایک ڈیڑھ مہینہ احتجاج کریں گے کیونکہ وہ الیکشن تک معاملات کو چلانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: احتجاج کرنے والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو مسئلہ ہوگا، شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








