اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے فوری فیصلہ کیا، اسٹیبلشمنٹ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے، باجوہ صاحب کے الفاظ دہراتاہوں کہ جو بھی منتخب حکومت ہو گی پاک فوج اس کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں میں جرات ہونی چاہیے سر عام کہنا چاہئے کہ میں نے ووٹ نہیں دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتنی جلدی فیصلہ کیا۔
دوسری جانب وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ مشکل صورتحال میں پرفارم کر کے دکھایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ آئینی اور قانونی کوئی قدغن نہیں تھی تاہم وزیراعظم نے اخلاقی طور پر وزیراعظم نے سمجھا کہ اعتماد کا ووٹ لیا جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اقبال محمد علی نے کہاہے کہ اعتماد کے ووٹ کے موقع پر پی ڈی ایم کو میدان چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو اسمبلی میں آنا چاہیے تھاانہوں نے کہاکہ اعتماد کے ووٹ کے موقع پر پی ڈی ایم کو میدان چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔
کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہر یار آفریدی نے کہاہے کہ اللہ نے عمران خان کو اتنا نوازا ہے ڈر اور خوف ان کے پاس سے نہیں گزرتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کس سوچ کے انسان ہیں۔شہریار آفریدی نے کہاکہ اللہ نے عمران خان کو اتنا نوازا ہے کہ ڈر اور خوف ان کے پاس سے نہیں گزرتا۔