شیخ رشید کا سعد رضوی کو چھوڑنے سے انکار، کشیدگی میں اضافہ، پولیس پر حملے جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

sheikh rasheed

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے امیر تحریک لبیک سعد رضوی کو چھوڑنے سے انکار کے بعد ملک میں جاری احتجاج میں تیزی، کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، پولیس پر حملوں میں مزید کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں اور کسی بھی نہیں چھوڑا جائیگا۔

شیخ رشید کی طرف سے سخت انتباہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے جاری احتجاج میں مزید شدت دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پنجاب میں کئی مقامات پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور کئی شہروں میں نیم فوجی دستوں کو بلالیا گیا ہے۔

لاہور کے 16 مقامات پر پولیس کیساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، جی او آر ون، سول سیکرٹریٹ، گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، آئی جی آفس کے باہر رینجرز اور پولیس تعینات ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سربراہ کی گرفتاری، ملک بھر میں مظاہرے جاری، 2 افراد جاں بحق

Related Posts