لیڈی کانسٹیبل نےتھپڑمارنےوالےوکیل کوعدالت میں پیش کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لیڈی کانسٹیبل نےتھپڑمارنےوالےوکیل کوعدالت میں پیش کردیا
لیڈی کانسٹیبل نےتھپڑمارنےوالےوکیل کوعدالت میں پیش کردیا

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خاتون پولیس اہلکار کوتھپڑمارناوکیل کومہنگاپڑگیا،اسی خاتون کانسٹیبل نے ہتھکڑیوں میں وکیل کوعدالت میں پیش کردیا۔

گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ کے باہروکیل نے اپنی گاڑی غلط طریقے سے پارک کرنے کی کوشش کی جس پرخاتون اہلکار نے اسے منع کیاجس پروکیل نے لیڈی کانسٹیبل سےبدتمیزی کی اورتھپڑمارا،واقعےکا سوشل میڈیا پرچرچاہواتوعوام نے شدیدغم وغصے کااظہارکیا بعدازاں ڈی پی او شیخوپورہ کے حکم پر ملزم احمد مختار نامی وکیل کو گرفتار کرلیاگیا۔

ملزم کو لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی اور تھپڑ مارنے پر اسی خاتون کانسٹیبل کے ہاتھوں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ۔

Related Posts