پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ایک بار پھر اپنی پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا۔
بولے کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت تحریک انصاف کی پالیسیوں پر ایک بار پھر کھل کر بول پڑے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا۔ یہ کس طرح کے فیصلے ہو رہے ہیں؟ کوئی ایک بھی فیصلہ ٹھیک کیا گیا ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








