شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال باہر کرنیکی تیاریاں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شیر افضل مروت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: معروف قانون دان اور تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال باہر کرنیکی تیاریاں جاری ہیں۔ پارٹی قیادت نے مبینہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کی پاداش میں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت مبینہ طور پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جس پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری ہوا جس میں شیر افضل مروت کے بیانات سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہاگیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان نے واضح ہدایات دیں کہ پارٹی پالیسی کے خلاف نہ جائیں تاہم شیرا فضل مروت نے اپنی باتوں اور حرکات کے نتیجے میں ساتھی اراکین کے ساتھ باہمی تعلقات کو خراب کیا۔

پارٹی قیادت نے شیر افضل مروت سے 3 روز میں تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں آپ کے خلاف تحریکِ انصاف کیوں ایکشن نہ لے؟ مقررہ مدت (3 روز) میں جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے تحت شیر افضحل مروت کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ شوکاز نوٹس پر جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے دستخط کیے ہیں۔

Related Posts