مریم نواز کی میڈیا کو دھمکیاں آزادئ اظہار کے دعووں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں۔شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیٹ الیکشن،وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، شبلی فراز
سینیٹ الیکشن،وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی میڈیا کو دھمکیاں آزادئ اظہار کے دعووں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مریم نوازکی میڈیا پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعووں کے جھوٹ اور بہروپ ہونے کا ثبوت ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کو وہی میڈیااچھا لگتا ہے جو ان کے گیت گائے۔ ن لیگ کے دورِ حکومت میں قوم ایک اخبار کا چند صفوں پر آنا ابھی تک نہیں بھولی جبکہ پی ٹی آئی جمہوری حقوق کا تحفظ کرے گی۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادئ اظہار کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادئ صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پی ڈی ایم اتحاد کی جانب سے مینار پاکستان پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  تابعدار خان کو جانا ہوگا، کیونکہ اس نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔

مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے 2 روز قبل کہا  کہ جعلی تبدیلی کا آغاز مینار پاکستان سے شروع ہوا تھا، آج اسی تبدیلی کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔انہوں نے کہا کہ لاہوریوں نے عوام دشمن حکومت کو مینار پاکستان کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہوریوں نے مینار پاکستان کے سائے میں نئی تاریخ رقم کی ہے، مریم نواز

Related Posts