وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہے، خبریں بے بنیاد ہیں، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan always follows int'l practices, protocols on borders: Shibli

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کو ہٹائے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہے، اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ 2دن سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ان کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے،اور اس حوالے سے فیصلہ ہوگیا ہے، اس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیادقرار دے دیا ہے۔

Related Posts