کراچی کے ساحل پر پھنسا ہوا بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکال لیا گیا ہے جس کی حکام نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر کارگو جہاز رواں برس 21 جولائی کے روز پھنس گیا تھا۔ کپتان کے مطابق جہاز کا ایک اینکر پھنسنے سے 1 روز قبل ہی ٹوٹ چکا تھا جبکہ دوسرا 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب ٹوٹ گیا۔
ہینگ ٹونگ 77 نامی کارگو جہاز کراچی کے ساحل پر ریت میں دھنس کر پھنس گیا جسے آج کامیابی سے نکال لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگست کے دوران سیلویج کمپنی کے ورکرز ہینگ ٹونگ جہاز کو ٹگ بوٹ سے باندھنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
جہاز کو نکالنے کیلئے جاری آپریشن کی کامیابی کی خبر پہلے بھی میڈیا پر چلی، تاہم جہاز نے ایک بار پھر ساحل کا رخ کیا اور دوبارہ ریت میں پھنس گیا تھا۔قبل ازیں جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں دھنس گئی تھی۔
سمندر کے مزاج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کے قریب پہنچایا گیا تھا جو لہروں کا مقابلہ نہیں کرسکی۔ توازن سنبھالنے کیلئے باندھے گئے جوڑ اور رسیاں بھی ہوا کے دباؤ سے ٹوٹ کر الگ ہوگئیں۔ تاہم آج جہاز نکالنے کیلئے ہونے والا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تباہ ہونے والا طیارہ امریکا کا نکلا، بھارتی میڈیا کی سازش ناکام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








