سیلاب متاثرین کے لیے 275 ٹن خوراک لے کر جہاز دبئی سے کراچی پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب متاثرین کے لیے 275 ٹن خوراک لے کر جہاز دبئی سے کراچی پہنچ گیا
سیلاب متاثرین کے لیے 275 ٹن خوراک لے کر جہاز دبئی سے کراچی پہنچ گیا

کراچی: سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر دبئی سے خصوصی کارگو جہاز اتوار کو کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

دبئی کا ایک کارگو جہاز سیلاب متاثرین کے لیے 275 ٹن خوراک کے 17 کنٹینرز لے کر پورٹ قاسم، کراچی پہنچا۔ امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور ہلال احمر پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دے سکتے، ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔مفتاح اسماعیل

قبل ازیں متحدہ عرب امارات سے مزید دو طیارے ملک میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اترے۔

Related Posts