ایس ایچ او کا شہری پر انسانیت سوزتشدد، کتے کی آواز نکالنے پر مجبور کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس ایچ او کا شہری پر انسانیت سوزتشدد، کتے کی آواز نکالنے پر مجبور کردیا
ایس ایچ او کا شہری پر انسانیت سوزتشدد، کتے کی آواز نکالنے پر مجبور کردیا

لاہور میں انسانیت شرمسار ہوگئی۔ ایس ایچ او نے شہری پر انسانیت سوز تشدد کیا اور کتے کی آواز نکالنے پر مجبور کردیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسانیت سوز تشدد اور کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوئی جس میں شہری کو انسانیت سوز تشدد سے لہو لہان دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری مجبور ہو کر جانور کی آواز نکالتا ہے تاہم اس سے توہین آمیز سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق شہری پر انسانیت سوز تشدد تھانہ بادامی باغ کے ایس ایچ او نے کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تھانہ بادامی باغ لاہور کا ایس ایچ او شہری کو کتا بن کر بھونکنے پر مجبور کرتا رہا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ ایس ایچ او کی معطلی نہیں چاہئے، محکمے سے فارغ کردیا جائے۔

صارفین نے مطالبہ کیا کہ انسانی سوز تشدد پر متعلقہ ایس ایچ او کو سزا دی جائے جس کا تعلق مبینہ طور پر تھانہ بادامی باغ لاہور سے ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ 

 

Related Posts