شعیب ملک نے رمیز راجہ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شعیب ملک نے رمیز راجہ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا
شعیب ملک نے رمیز راجہ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سابق کپتان اور کرکٹ تبصرہ نگار رمیز راجہ کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔

شعیب ملک نے رمیز راجہ کی جانب سے انہیں اور محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے پر کہا کہ رمیز بھائی میں آپ کی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں۔

شعیب ملک نے ایک ٹوئٹ میں مذاق کے طور پر کہا کہ اب جبکہ میں، حفیظ اور آپ، اپنے کیریئر کے اختتام پر ہیں تو آئیے ہم اکٹھے باعزت طور پر ریٹائر ہوجاتے ہیں،شعیب ملک نے کہا کہ میں نے 2022 میں اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بنایا ہے۔

Related Posts