دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنے والد شعیب ملک کیساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
قومی ٹیم سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی، ویڈیو میں کرکٹر شعیب ملک کو اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ویڈیو کے ساتھ کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن لکھا ہے تاہم ویڈیو میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا موجود نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کیا تھا جس میں ان کی بہن اور والدین موجود تھے لیکن شعیب ملک ان کے ہمراہ نہیں تھے۔ کرکٹر شعیب ملک کی پوسٹ پر فینز نے ثانیہ مرزا کے حوالے سے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں؟۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے تعلقات کے حوالے سے ایک عرصے سے تعلقات کی خرابی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








