ڈاکٹر سارنگ قتل کیس میں خوفناک موڑ، اہلیہ ہی “ماسٹر مائنڈ” نکلی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹر سارنگ، فائل فوٹو

کراچی میں ڈاکٹر سارنگ قتل کیس نے نیا اور سنسنی خیز رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ اور ان کے مبینہ چاہنے والے کو حراست میں لے لیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر سارنگ کو 21 اپریل کو کراچی میں شارع فیصل میٹرو پول کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے تھے۔

تفتیش کے دوران تکنیکی شواہد اور دیگر معلومات کی بنیاد پر مقتول کی اہلیہ پر شبہ ظاہر کیا گیا، جبکہ مزید تحقیقات میں ان کے مبینہ کردار کے شواہد سامنے آنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمہ اور اس کے ایک مبینہ ساتھی کو تحویل میں لے لیا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی رینٹ اے کار گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر سارنگ کے قتل کی منصوبہ بندی مبینہ طور پر ان کی اہلیہ نے اپنے مبینہ چاہنے والے کے ساتھ مل کر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایک سرکاری ادارے کا افسر ہے، جس کی ڈاکٹر ریحانہ سے واقفیت گوادر میں ہوئی تھی، جہاں ڈاکٹر سارنگ تعینات تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ڈاکٹر سارنگ سال 2025 میں گوادر سے کراچی منتقل ہوئے تھے، جبکہ ملزم اور مقتول کی اہلیہ کے درمیان تعلقات اسی دوران قائم ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Related Posts