گورنرسندھ کی جانب جوتا پھینکے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنرسندھ کی جانب جوتا پھینکے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی
گورنرسندھ کی جانب جوتا پھینکے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: کراچی میں نئے سال کی تقریب میں میڈیا سے بات کے دوران گورنر سندھ اور ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری پر جوتا پھینکا گیا۔

نئے سال کی تقریب میں شرکت کے لیے نمایش چورنگی پہنچنے والے کامران ٹیسوری پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں مصروف تھے کہ حاضرین میں موجود ایک نامعلوم شخص نے ان پر جوتا پھینک دیا۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے چہرے کے سامنے سے اڑتا ہوا جوتا ان کے ہاتھ پر لگا، جب کہ انہوں نے اس ہتک آمیز حرکت کا جواب دینے سے گریز کیا۔

یہ اس وقت ہوا جب خالد مقبول صدیقی میڈیا سے خطاب کر رہے تھے اور کامران ٹیسوری نے بعد میں ایک بہت بڑے ہجوم کے درمیان کسی بھی بات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

Related Posts