پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں 12 سالہ مسیحی بچی سے دکاندار کی جنسی زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر بچی کو بچالیا۔
واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کچھ لوگ دکان کا شٹر گرا کر معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش میں مصروف دکاندار کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
ھم پر آزمائشیں اور عذاب کیونکر نا آئیں۔ pic.twitter.com/jWXI6CZvYp
— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 27, 2025
اس حوالے سے بچی کے والد شہزاد شریف مسیح نے بتایا کہ وہ مریم اسپتال پھول نگر کا ملازم اور اسپتال کے فیملی کوارٹر میں رہائش پذیر ہے۔
مدعی کے مطابق 25 اگست 2025 کو رات 10 بجے کے قریب اس کی بیٹی شیزہ الطاف نامی ملزم کی دکان پر سودا سلف خریدنے گئی تو دکاندار نے اس سے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

ملزم اپنے مقصد میں کافی حد تک کامیاب ہوچکا تھا تاہم علاقہ مکینوں نے موقع پر پہنچ کر واردات ناکام بنادی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دکان سے سامان خریدنے کیلئے آنیوالی بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنیوالا ملزم اپنے پستول سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔
قصور: تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ میں 10 سالہ معصوم بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا دکاندار خود اپنے ہی پسٹل سے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔😌 https://t.co/jLJuimqMBs pic.twitter.com/SinihUluP5
— Niki Chiri♡ (@cutehunmee) August 27, 2025
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








