بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی، شہر کے تمام تندور بند ہو گئے جس سے عوام پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ بھر میں تندور بند پڑے ہیں جس سے روٹی نایاب ہو گئی، نان بائیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافے کی اجازت دی جائے جبکہ صوبائی حکومت نے اب تک یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔
ملک بھر میں گندم اور آٹے کے بحران کے باعث کوئٹہ میں بھی گندم مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے جس پر نان بائیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں روٹی کی قیمت 30 روپے کرنے کی اجازت دی جائے۔
کوئٹہ کے نان بائیوں نے شہر کی ہر گلی اور بازار میں بھٹیاں، ہوٹل اور روٹی پکانے سے متعلق تمام کاروبار بند کردیا ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کوئٹہ کے عوام کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذہبی جماعتوں کی اپیل پر کراچی میں ہڑتال، کاروبار بند، سڑکیں سنسان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








