ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے بعد شوبز ستارے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر پاکستان کی فتح پر جشن منانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔ تقریباً ناک آؤٹ ہونے سے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم تک، الحمد للہ۔
PAKISTAN IN THE FINAL !!!! ????????????LETS GO ???????????????????????? FROM BEING ALMOST KNOCKED OUT TO BEING THE FIRST TEAM GOING TO THE FINAL ALHAMDULILLAH #NZvPAK #T20WorldCup pic.twitter.com/wREkcGe2KQ
— Asim Azhar (@AsimAzharr) November 9, 2022
اداکارہ ماورا حسین نے بھی ٹوئٹر پر پاکستان کی فتح پر شکرانے کا ٹوئٹ کیا۔
Here we go —— FINALLLLLLLLLLLLLL ???????????????????????????????? #T20WorldCup #PakistanZindabad #PakvsNz
ALHUMDULILLAH ❤️❤️❤️❤️❤️❤️
Brilliant MashaAllah !!!!!!— MAWRA HOCANE (Hussain) (@MawraHocane) November 9, 2022
گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر میچ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کر دِکھایا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
واضح رہے پاکستان نے سڈںی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے فائنل میں جگہ پکی کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








