شوبز شخصیات نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی توڑ دی، فلسطینیوں کے حق میں بیانات جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

شوبز شخصیات نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی توڑ دی، فلسطینیوں کے حق میں بیانات جاری
شوبز شخصیات نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی توڑ دی، فلسطینیوں کے حق میں بیانات جاری

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں پر شوبز ستاروں نے خاموشی توڑتے ہوئے اہلِ فلسطین کے حق میں بیانات جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر مسئلۂ فلسطین پر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شعور اجاگر ہوا، مارک رفالو، بیلا حدید اور دعا لیپا سمیت متعدد ستاروں نے اسرائیل کے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے مابین بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کو ایک نسل پرست اور دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔ 

سوارا بھاسکر نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اور فلسطینیوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کوئی اسلامی مقصد نہیں  بلکہ یہ نسل پرستی، غلامی اور مادہ پرستی کے خلاف ہے جس کی وجہ سے غیر مسلموں کو بھی فلسطینیوں کا ساتھ دینا  چاہئے۔ 

معروف اداکار مارک رفالو نے کہا کہ یروشلم میں 1500 فلسطینیوں کو جبری بے دخلی کا سامنا ہے جبکہ 200 افراد کو زخمی اور 9 بچوں کو قتل کردیا گیا۔

مارک رفالو نے کہا کہ جنوبی افریقہ پر پابندیوں سے سیاہ فام آزاد ہوئے تھے، وقت آگیا ہے کہ اسرائیل پر بھی پابندی لگادی جائے تاکہ فلسطینیوں کو آزادی مل سکے۔ ہمارا ساتھ دیجئے۔ 

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا ایک بیان شیئر کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم پر امریکا کو آواز بلند کرنا ہوگی۔ 

ٹی وی میزبان ٹریور نوح نے کہا کہ میں ایک دیانتدارانہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کسی ایسی جنگ کا حصہ ہوں جس میں مخالفین آپ کو مار نہ سکیں تو جب وہ آپ کو مارنا چاہیں، آپ کا ردِ عمل کیسا ہوگا؟

یروشلم میں جاری قتل و غارت کے حوالے سے معروف ماڈل بیلا حدید نے کہا کہ آنے والی نسلیں حیران ہوں گی کہ ہم نے فلسطینیوں پر کتنے لمبے عرصے تک ظلم و ستم ہونے دیا۔ سیاستدان بھی اس واقعے پر نپے تلے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella ???? (@bellahadid)

بیلا حدید کی بہن اور معروف ماڈل گگی حدید بھی اسرائیل کے مظالم پر خاموش نہ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ آپ دیگر مظالم اور ناانصافیوں پر تو آواز اٹھائیں لیکن فلسطینیوں کو نظر انداز کریں۔آپ یہ انتخاب نہیں کرسکتے کہ کس کے حقوق زیادہ اہم ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیل کا ظلم و ستم سالہا سال سے جاری ہے۔بیلا کا اعتراف

Related Posts