شردھا کپور سنگین حادثے کا شکار، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

شردھا کپور
(فوٹو: وال پیپر فلیئر)

ستری 2 سمیت متعدد بالی ووڈ فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ شردھا کپور سنگین حادثے کا شکار ہوگئی ہیں، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی شوٹنگ کے دوران فریکچر ہوگئی جس کے بعد فلمبندی عارضی طور پر ملتوی کرنا پڑی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شردھا کپور ایک طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے پاؤں کی انگلی تڑوا بیٹھیں، ڈانس نمبر کے لیے وہ نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئی تھیں، جب حادثہ پیش آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Machine (@bollywoodmachinebm)

رپورٹ کے مطابق رقص کے ایک مرحلے میں انہوں نے غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا اور توازن بگڑنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔

شردھا کپور کے زخمی ہونے پر ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر شوٹنگ روک دی، تاہم شردھا نے فلم کی عکسبندی کا کام جاری رکھنے پر اصرار کیا اور خود بھی کام کرتی رہیں۔

ممبئی واپسی کے بعد مڈ آئی لینڈ کے سیٹ پر اداکارہ نے کلوز اپ اور جذباتی مناظر کی شوٹنگ بھی کی تاہم چند گھنٹوں بعد درد ناقابلِ برداشت ہونے پر یونٹ نے شوٹنگ مکمل طور پر بند کردی۔

واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اس جس فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں، اس کا نام ایتھا ہے جو بھارتی ریاست مہاراشٹر کی معروف رقاصہ وتھا بائی کی داستانِ حیات ہے۔

Related Posts