شروتی ہاسن کی ناک کی سرجری،تنقید کرنے والوں کو کراراجواب

تازہ ترین

تازہ ترین

شروتی ہاسن کی ناک کی سرجری،تنقید کرنے والوں کو کراراجواب
شروتی ہاسن کی ناک کی سرجری،تنقید کرنے والوں کو کراراجواب

ممبئی: بھارتی اداکار کمل ہاسن کی بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن نے ناک کی سرجری کروالی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا، تاہم اب شروتی ہاسن نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن ناک کی سرجری کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا پر انہیں ملے جلے رد عمل کا سامنا ہے۔

تاہم بھارتی اداکارہ کی جانب سے ایک پروگرام میں اس معاملے پر کھل کر بات کی گئی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خوبصورت دکھنے کیلئے سرجری کرائی ہے اور لوگ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی اس پر کسی کو وضاحت دینا ضروری سمجھتی ہوں۔

مزید پڑھیں:براڈ پٹ کے متعلق دعوے پر نورا فتیحی کا مذاق بن گیا

شروتی ہاسن نے کہا کہ اگر میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانا چاہتی ہوں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے جیسے چاہوں ویسے رہوں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔

Related Posts