ویڈیو وائرل ہوتے ہی سیالکوٹ پولیس کی کارروائی! رکشہ سوار لڑکی کو ہراساں کرنے والا قانون کی گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پولیس نے رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں میں گرفتار کرلیا ہے، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گوہاڑ پور علاقے میں ایک خاتون کو چنگچی رکشہ میں سفر کرتے ہوئے ہراساں کیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے حکم پر عمل میں آئی جو کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کی گئی جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ خواتین کی حفاظت پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور وہ شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

پنجاب پولیس نے حال ہی میں ہراسانی کے واقعات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں جن میں کئی ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور بعض فرار ہونے کی کوشش میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Related Posts