وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عالمی شپنگ لائنز جوائن کرنے کے لیے سائن آن اور آف کا پراسس مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ سی فیئررز کے لیے سائن آن اور سائن آف کا طریقہ کار وزارتِ بحری امورکی درخواست پر ختم کیا گیا۔
وزیر بحری امور علی زیدی نے بتایا کہ اس حوالے سے وزارتِ داخلہ نے ایف آئی اے کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ سمندری مسافروں (سی فیئررز) کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔
On the request of @MaritimeGovPK “sign on sign off” procedure for seafarers joining international shipping lines has been eliminated.
Min of Interior has issued the necessary directions to DGFIA accordingly. pic.twitter.com/AKtKppHRZ0— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 18, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے پیش گوئی کی کہ شہرِ قائد میں آٹے کا بحران شروع ہونے والا ہے جبکہ اس کی وجہ سندھ حکومت کی بد انتظامی ہے۔
ٹوئٹر پر 12 روز قبل اپنے پیغام میں وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ جس طرح سندھ حکومت آٹے کے معاملات پر بدانتظامی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مجھے کراچی میں اگلے ہفتے آٹے کا بحران آتا نظر آرہا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کی غلط پالیسیاں، بدعنوانیاں اور فلور ملز من مانیوں پر قابو نہ پانا کراچی میں ممکنہ آٹے کے بحران کی وجہ بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں آٹے کا بحران شروع ہوجائے گا۔ علی زیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








