صوبائی کابینہ نے سندھ کا 2 ہزار 244 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے 14 کھرب 77 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی
بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے 14 کھرب 77 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی

کراچی: وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ قیادت سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے 2 ہزار 244ارب روپے کا صوبائی بجٹ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے پری بجٹ اجلاس کی صدارت کی جس میں آئندہ مالی سال کیلئے 2 ہزار ارب سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کا 2100 ارب روپے کا بجٹ تیار، آج پیش کیا جائے گا

پری بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے 15 سالہ عرصے میں یہ آخری پری بجٹ کابینہ اجلاس ہوا ہے۔ بلدیاتی انتخابات حکومت کی کامیابی کا مظہر ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی کے ساتھ عوام کی بہتر خدمت کو ممکن بنایا۔ 

خیال رہے کہ سندھ کا بجٹ 24-2023 کا کل حجم 2100 ارب روپے مقرر کردیا گیا جبکہ بجٹ آج بروز ہفتہ پیش کیا جائے گا۔

صوبہ سندھ کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں آج دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا کل حجم 2100 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے مقرر کیے گئے۔

Related Posts