کراچی: سندھ کابینہ نے 90 روز کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی منظوری دیدی ہے۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے مطابق سندھ کابینہ نے 90 روز کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ملتوی کرنے کی منظوری دی ہے۔ محکمہ بلدیات نے سندھ کابینہ کی منظوری سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ، زاہد اکبر کی گرفتاری کالعدم قرار دیدی
قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمشنر سندھ، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمشنر، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کو 14 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








