وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ، پولیس، اور بلدیاتی اداروں کو بارشوں میں عوام کا خیال رکھنےکی ہدایت دی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ بلدیاتی ادارے اور واٹر بورڈ بارش کے بند ہوتے ہی پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ اسپیل کی طرح نشیبی علاقوں میں پمپ لگا کر پانی کی نکاسی کی جائے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کچّے مکانات میں رہنے والوں کا خاص خیال رکھنے کی تاکید بھی کی ہے۔
واضح رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ محکمہ موسیات کی جانب سے یہ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ شہر میں 12 اور 13 اگست کو بارش کی شدت زائد رہے گی، جبکہ 14 اگست کی دوپہر تک بارش کا امکان رہے گا۔