مہلت ختم ہونے کے قریب! حکومت کا نمبر پلیٹ تبدیل نہ کروانے والے شہریوں کیلئے اہم اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh Excise department warns vehicle owners to replace old number plates
ONLINE

کراچی: سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے شہریوں کو ایک بار پھر ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پرانے نمبر پلیٹس مقررہ مدت میں لازمی طور پر نئی فیچرڈ پلیٹس سے تبدیل کریں۔

محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل، کار اور دیگر نجی یا کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زرد رنگ یا پرانے نمبر پلیٹس کو اگلے ماہ تک لازمی طور پر تبدیل کریں۔

اعلان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں نمبر پلیٹس تبدیل نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمے نے ان شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے جنہوں نے تاحال اپنی نئی سیریز نمبر پلیٹس حاصل نہیں کیں کہ وہ فوری طور پر سول سینٹر سے آکر انہیں وصول کریں۔

بینظیر انکم سپورٹ اور دیگر آن لائن فراڈز پر پی ٹی اے کی عوام کو وارننگ

یاد رہے کہ صوبائی حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ سندھ بھر میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹس مرحلہ وار تبدیل کیے جائیں گے اور تمام مالکان کو مقررہ وقت میں نئی پلیٹس خریدنے کی پابندی ہوگی۔

بار بار کی مہلت کے باوجود اب بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں پرانے نمبر پلیٹس کے ساتھ سڑکوں پر دیکھی جا رہی ہیں جس پر شہریوں میں خاص طور پر کراچی کے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

کئی شہری اس اچانک سختی کو غیر ضروری بوجھ قرار دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ عمل درآمد کے لیے مزید سہولت اور وقت فراہم کیا جائے۔

Related Posts