کراچی:سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز کردیا، سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع جنوبی شاہ زیب شیخ کی سربراہی میں زمزمہ کے علاقے میں میلانو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کے خلاف ایکشن لیا گیا، جہاں سے حفظان صحت کے اصولوں کیخلاف کھانوں کی سپلائی کی جارہی تھی۔
جانچ پڑتال کے دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سامنے آئی،اسکے علاوہ فریزر کی ابتر حالت اور کھانا بنانے میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (چاینیز سالٹ) کا استعمال پایا گیا۔

اس کے علاوہ ناقص اور ذائدالمیعاد اشیاء بھی برآمد کی گئیں، جس پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس ہزار کا چالان کیا اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کا عمل بہتر نہ ہونے پر میلانو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کو عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








