سندھ فوڈ اتھارٹی کا کراچی کے معروف شنواری ہوٹل پر چھاپا، صحت کیلئے خطرناک گوشت برآمد، عوام میں تشویش

تازہ ترین

تازہ ترین

شنواری ہوٹل
علامتی فوٹو آن لائن

سندھ فوڈ اتھارٹی نے گلستانِ جوہر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف شینواری ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔

کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی کے مختلف ریسٹورنٹس میں مضرِ صحت اور مشکوک گوشت کی فراہمی سے متعلق خبریں سامنے آ رہی تھیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شہر کے یہ ریسٹورنٹس عوام میں خاصے مقبول ہیں، جہاں بڑی تعداد میں لوگ خاص طور پر چھٹی کے دن اور عام دنوں میں بھی آؤٹ ڈور کھانوں کے لیے جاتے ہیں۔

تاہم ایسے واقعات کے سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خوراک کے معیار اور صحت سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Related Posts