سندھ حکومت کا 2اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت کا 2اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت کا 2اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی:عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھ میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

سندھ حکومت نے 2 اکتوبر بروز جمعہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے آغاز پر صوبے میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کے عرس کے مو قع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، درگاہ کو پھولوں، خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

عرس کی تقریبات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مٹیاری پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، شاہ لطیف کے عقیدت مندوں کے لیے مفت طبی کیمپ، پانی کی سبیلیں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گھریلو صارفین ہوجائیں تیار، گیس میٹر کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیاگیا

Related Posts