کراچی: سندھ حکومت نے ہفتے میں 2دن کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں جمعہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی ہفتے اور اتوار کے دن بند رہے گا۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ، بیکری، میڈیکل اسٹور اور کریانہ شاپس اور کھانے کی پینے کی اشیاء اس نوٹیفکیشن کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








