کراچی: سندھ حکومت نے کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ہر 18 سالہ پاکستانی جو شناختی کارڈ رکھتا ہو، تعلیمی ویزا اور کام کرنے کا اجازت نامہ رکھتا ہو، 21 مئی 2021 سے ویکسین کے لیے اہل ہوگا۔
جبکہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین مرحلے کو مزید فعال بنانے کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس فیصلے سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو دن کے اوقات میں آفیس اور کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے۔ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ پروفیشنل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








